ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا میں ہوئے خاتون کے قتل معاملے میں الال کا ملزم ممبئی سے گرفتار

کارکلا میں ہوئے خاتون کے قتل معاملے میں الال کا ملزم ممبئی سے گرفتار

Tue, 17 Jul 2018 15:12:14    S.O. News Service

کارکلا 17؍جولائی (ایس او نیوز)کچھ دنوں پہلے اپنے شوہر سے علاحدہ ہوکرکارکلا میں تنہا رہنے والی خاتون فلورین ماچاڈو عرف فلورین ڈیسوزاکا جو قتل ہواتھا اس معاملے کے ملزم الال کے محمد ریاض (۵۴سال)کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسے مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ فلورین کا قتل کرنے کے بعد ریاض اجمیر درگاہ کی زیارت کے لئے گیا ہوا ہے۔ سرکل پولیس انسپکٹر جوائے انتھونی کی قیادت میں کارکلا پولیس ٹیم نے ممبئی پہنچ کر ریاض کو گرفتار کیا اور وہاں سے اس کو کارکلا لایا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ محمد ریاض کچھ برسوں تک امارات میں کیبل بزنس کیا کرتاتھا۔پھرگزشتہ کچھ برس پہلے جب وہ واپس آکر وطن میں ہی رہنے لگا تو فیس بک پر فلورین سے اس کی آشنائی ہوگئی۔ فلورین نے اپنے شوہر سے علاحد گی اختیار کی تھی اور وہ لوگوں کو سود پر قرضے دینے کا دھندا چلارہی تھی۔اس دوران محمد ریاض نے بھی چٹ فنڈ کے ذریعے جمع کیے گئے 13لاکھ روپے فلورین کو دئے تھے۔ شبہ ہے کہ شاید مالی معاملات میں اونچ نیچ کی وجہ سے ان دونوں کے بیچ جھگڑا ہوا اور ریاض نے فلورین کے پیٹ میں چاقو گھونپ کر اسے ہلاک کردیا۔

اس معاملے کہ اصل حقیقت جاننے کے لئے کارکلاپولیس مزید تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔


Share: